بنگلورو (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی کامیابی ،حسن علی نے پہلی وکٹ حاصل کر لی ۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میںحسن علی نے اوپنر ڈیون کانوائے کی وکٹ حاصل کر لی ،ڈیون نے 35سکور بنائے ۔ کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریںگے کہ ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں،ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف جارحانہ آغاز