لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی اجازت مانگ لی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے اور اس ضمن میں تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا