اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اسد قیصر کی گرفتاری کو انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کی ایک شرمناک کوشش قراردیدیا اور کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے دن اسد قیصر کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، گرفتاری کیخلاف عدلیہ سے رجوع کیاجائے گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہاکہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد اسد قیصر کی گرفتاری انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے، گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان مرتب کرتی ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر رکھنے کا بدنیتی پر مبنی منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا