پسنی اور ماڑا کے قریب دہشت گردوںکا سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پرحملہ، 14 جوان شہید

پسنی اور ماڑا کے قریب دہشت گردوںکا سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پرحملہ، 14 جوان شہید

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گوادر کے علاقے پسنی اور ماڑا کے قریب دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پرحملے میں 14فوجی جوان شہید ہو گئے جس کی تصدیق پاک فوج نے بھی کردی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پسنی سے ماڑا جانے والی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 14جوان شہید ہو گئے، حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھنائونے کھیل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں