لاہور(نمائندہ خصوصی) پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں محمد فیاض بھٹی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ، 9 مئی کے واقعات کے بعد میری سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا، میں نے اپنے طورپر فیصلہ کیا ہے کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، اس لیے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا