لاہور (سٹاف رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے رائیونڈ پہنچ گئے، گزشتہ دنوں ہی وہ منظرعام پر آئے تھے او رموقف اپنایا تھاکہ وہ چالیس دن کے ’چلے‘ پر تھے۔ شیخ رشید کے اجتماع مرکز پہنچنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں اور جب وہ مرکز پہنچے تو انہیں دیگر شرکا کے ساتھ چلتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ اجتماع میں شرکت کے موقع پر وہاں موجود شرکا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کے ساتھ سیلفیاں بھی لی گئیں۔یادرہے کہ لا ل حویلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ ابھی رائیونڈ مرکز جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور واپسی پر لال حویلی شفٹ ہوجائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا