لاہور (عدالتی رپورٹر) خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سے اپنی حراست میں لے لیا اور پھر جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں۔ خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں ،کیا ٹویٹ جیل سے کررہی ہیں ؟سینئر وکیل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں مصروف ہیں،وکیل نے عدالت سے کیس کو انتظار میں رکھنے کی استدعا کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا