bilawal

”سب کوالیکشن کا چاند مبارک “

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو ،عام انتخابات کا اعلان بڑی کامیابی ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے انتخابات کو باقاعدہ اعلان کر دیا ،پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم اور عوام سے رابطے جاری ہیں ،پیپلز پارٹی کو کبھی کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی پھر بھی کامیابی حاصل کی اور حکومت بنائی ،ہر جماعت کو الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے ،میثاق جمہوریت پر سب جماعتوں کو آنا چاہیے ،تحریک انصاف کو بھی اس کا حصہ بننا چاہیے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں ،مشرق سے مغرب تک عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیل کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں ،یوکرین پر لیکچر دینے والے فلسطین پر بھی بات کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”انتخابات ان شاءاللہ 8فروری کو ہونگے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں