qazi faiz

”انتخابات ان شاءاللہ 8فروری کو ہونگے “

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا ہے کہ عام انتخابات ان شاءاللہ 8فروری کو ہونگے ،تمام فریقین کی رضا مندی سے معاملہ حل ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 90دن میں الیکشن کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا ،حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن تاریخ کے معاملے میں کوئی کردار نہیں ،صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار تھا جو استعمال نہیں کیا گیا ،ملک میں عام انتخابات عوام کا استحقاق ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ،6جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں