ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 6افراد جاں بحق، 22 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹانک اڈا پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کونشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 22 افرادزخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو دہشتگردوں کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہل کاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سبسڈی، انکم ٹیکس ،نجکاری ،آئی ایم ایف کا ”ڈو مور“ کا مطالبہ