2ماہ سے تنخواہ بند،میٹرو ملازمین نے بسیں روک دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہیں نہ دینے پر بس سروس روک دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میٹرو کے ملازمین نے بسوں کے راستے روک دیے ،کلمہ چوک پر ملازمین نے بسیں روک کر احتجاج کیا ،ملازمین کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ایک کمپنی کو ہائر کر رکھا ہے جس نے دو ماہ سے انکی تنخواہیں ادا نہیں کیں ،کئی بار تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا لیکن ادائیگی نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب سمیت 3ملزمان کے وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں