IMF

سبسڈی، انکم ٹیکس ،نجکاری ،آئی ایم ایف کا ”ڈو مور“ کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دن ،عالمی ادارے نے دو اہم امور پر تفصیلات طلب کر لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سبسڈی اور انکم ٹیکس کے معاملے پر شرائط پوری کرنے کا مطالبہ دہرایا گیا ،50ہزار ماہانہ سے کم انکم پر ٹیکس نہ لگانے کا متبادل طلب کر لیا گیا ،عالمی مالیاتی ادارے نے کھاد اور توانائی کے شعبوں میں سبسڈی کا حجم شرائط کے مطابق کم کرنے پر زور دیا ہے ،ٹیکس محصولات بڑھانے کا طریقہ کار بھی پوچھا گیا ہے ،مذاکرات کے اس راﺅنڈ میں نجکاری کئے جانے والے اداروں کے نام،طریقہ کار اور وقت بھی پوچھا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں