only election

”بحث نہیں بس الیکشن “چیف جسٹس کا حکم نامہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے حکم نامے میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے جو تاریخ دی جائے گی اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ بغیر کسی بحث کے انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے اور عدالت تکنیکی پہلوو¿ں میں الجھنا نہیں چاہتی، صرف اس مسئلے کا حل چاہتی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر کو مکمل ہو گا جس کے بعد ہی الیکشن شیڈول جاری ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”آج تاریخی سماعت ہوئی ،قوم کو خوشخبری ملی ,عمران خان الیکشن میں حصہ لیں گے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں