اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں تاریخی سماعت ہوئی جس سے قوم کا دل خوش ہو گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصا ف کاتو پہلے ہی یہ مطالبہ تھا کہ الیکشن کرائے جائیں ،آج پیپلز پارٹی بھی الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے ،الیکشن نوے دن میں ہونے چاہئیں تھے تاہم اس وقت اس بحث میں جانے کے بجائے الیکشن کی جانب جانا چاہیے ،پنجاب اور کے پی میں غیر قانونی نگران حکومتیں قائم ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”صدر مملکت سے مشاورت کیوں نہ کی “الیکشن کمیشن کے وکیل کی” کلاس “