parties reaction

سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد 0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی انتخابات کی تاریخ پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی ،اے این پی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کی دی گئی الیکشن کی تاریخ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ،پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں تاریخ دی اعلان نہیںکیا ۔جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پہلے جنوری کی تاریخ دی گئی اب فروری کی بات کی جا رہی ہے ،الیکشن کمیشن کی بات پر کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے ،نگران حکومت کو دیکھیں کہ اس کا کیا انداز ہے ،ایک بادشاہ سلامت آئے ہیں جن کو خاص پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔اے این پی کے زاہد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ،یہ پہلے ہی اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے چل رہا ہے ،حلقہ بندیوں کا معاملہ طے کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے الیکشن کمیشن جان بوجھ کو اس کی آڑ میں اپنا کھیل کھیل رہا ہے ،11فروری کو الیکشن کمیشن کوئی اور عذر پیش کر دے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”عام انتخابات 11فروری کو ہونگے “الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں بیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں