کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں غیر قانونی مقیم افغانوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ،درجنوں گرفتار۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں تین گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں نو سو گھروں کی تلاشی لی گئی ،پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا جن میں خواتین اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل تھی ،کارروائی میں پچاس سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں غیر ملکی تارکین کیخلاف کریک ڈاﺅن