اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاﺅ ن کا سلسلہ جاری ،مختلف شہروں سے گرفتاریاں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف شہروں سے درجنوں تارکین وطن حراست میں لے لیے گئے ،حراست میں لیے گئے تمام افغانیوں کو ہولڈنگ سنٹر ز منتقل کیا جا رہا ہے ۔طورخم بارڈر کو آج رات 11بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،غیر ملکیوں کی سکیننگ کیلئے ہیلپ لائن کا بھی اجرا کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : اعظم سواتی کی جگہ سینیٹ میں پی ٹی آئی نے نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا