لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کی خبروں پر آئی جی پنجاب کا بیان آگیا

لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کی خبروں پر آئی جی پنجاب کا بیان آگیا

لاہور (کرائم رپورٹر)لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کی خبروں پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ویڈیو بیان آگیا اور انہوں نے لمز یونیورسٹی پر پولیس کے دھاوے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ان کاکہناتھاکہ جعلی ویڈیو چل رہی ہے جس میں کہاجا رہا ہے کہ لمز یونیورسٹی لاہور پر پنجاب پولیس چھاپہ مار رہی ہے،اس ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ لمز یونیورسٹی سے بہت دور ہے، پولیس کی کوئی نارمل موومنٹ ہے پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کیا،ایسا نہ پولیس کو کوئی حکم ملا ،نہ ہمیں کہا گیا، یہ جعلی اور جھوٹی ویڈیو وزیراعظم کے دورے کو بدنام کرنے کے لئے جاری کی گئی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس جعلی ویڈیو کو بنانے والوں کو اب بولو کہ وہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے4رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں