فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 9مئی میں ملوث تحریک انصاف کے چار رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے مفرور ہونے پر سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا اور انکے بھائی کلیم اللہ کموکا ،سابق ایم پی اے اسد معظم اور اقلیتی رہنما حبقوق گل کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔جائیداد ضبطی بارے رپورٹ اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کی جائے گی ۔یاد رہے کہ فیض اللہ اور کلیم اللہ تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،زرداری سمیت 15عدالت میں طلب