اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان کے ایوان بالانے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمت کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،قرارداد میںمطالبہ کیاگیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت فوری بند اور سیزفائز کیا جائے۔ اجلاس میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بچوں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، غزہ قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے، وہاں کی صورتحال پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے، حکومت پاکستان نے اس مسئلے پر بہت واضح پیغام دیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سامنے اپنا موقف رکھا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لیے اسلامی ممالک کچھ نہیں کر پا رہے۔ ترکی بھی ایک پانی کی بوتل تک غزہ میں نہیں پہنچا پا رہا۔ پاکستان بھی سوائے باتوں کے کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان فلسطین کے بجائے اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ بہت اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ مجھے خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔ کوئی مسلمان بھی انفرادی حیثیت میں کچھ نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے4رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم