عام انتخابات میں ٹکٹس کیلئے ن لیگ نے درخواستو ں کی وصولی شروع کردی، فیس بھی مقرر

عام انتخابات میں ٹکٹس کیلئے ن لیگ نے درخواستو ں کی وصولی شروع کردی، فیس بھی مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر )آئندہ عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن نے درخواستوں کی وصولی شروع کردی اور ٹکٹ کے خواہش مند 10 نومبر تک فارم بمعہ فیس جمع کروا سکتے ہیں، پارٹی نے قومی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کے لئے دو لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کی ٹکٹ کے خواہشمند کو ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہوگی تاہم مخصوص نشست کے لئے نامزد امیدواروں کو دو لاکھ روپے اضافی بھی جمع کروانے ہوں گے جبکہ پارٹی ٹکٹ کی فیس کے لئے کراس چیک قابل قبول نہیں ہوگا، حصول ٹکٹ کے لیے تشکیل دیئے گئے فارم میں اقرار نامہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ درخواست گزار کو قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنا لازمی ہے اورپارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا ہوگی، مرکزی اور صوبائی قیادت کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرنا ہوگا،امیدواروں کو سابقہ انتخابی کارکردگی، حلقہ، پوزیشن اور پارٹی کی بھی تفصیلات دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے4رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں