irfan siddiqui

”فلسطینی ماﺅں بہنوں !ہمیں معاف کر دو “عرفان صدیقی نے کچا چٹھا بیان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ اجلاس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے فلسطین کے حوالے سے کچا چٹھا بیان کر دیا ۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بہن بھائیوں ہم کچھ نہیں کرسکے، ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بستیاں قبرستان بن رہی ہیں اور ہم کچھ نہیں کرسکے، ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بچے، بوڑھے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں، میری فلسطینی بیٹیوں اور ماو¿ں، ہم تم سے بھی زیادہ مجبور ہیں، ہم تم پر ظلم ڈھانے والی طاقتوں کا نام بھی نہیں لے سکتے۔لیگی سینٹر نے کہا کہ اہل فلسطین تم سے صرف اتنی التجا ہے ہماری شکایت نہ کرنا، اگر شکایت کی بھی تو نبی کریم ﷺ سے چھپ کر کرنا ہم کس طرح انکا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر،حماس اور اسرائیل میں معاہدہ ،شدید زخمیوں کیلئے سرحد کھول دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں