agrement

مصر،حماس اور اسرائیل میں معاہدہ ،شدید زخمیوں کیلئے سرحد کھول دی گئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی ثالثی میں مصر حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہو گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ،معاہدے کے تحت مصر نے سات اکتوبر کے بعد غزہ کی سرحد رفح کراسنگ کھول دی ،محدود پیمانے پر شدید زخمی فلسطینیوں کو علاج کیلئے مصر منتقل کیا جائے گا ،جنگی علاقے میں پھنسے غیر ملکیوں کو بھی مصر میں داخلے کی اجازت ہو گی ،فلسطینی زخمیوں کو لانے کیلئے ایمبولنسز غزہ میں داخل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینٹ میں احتجاج ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں