smog emergency

لاہور میں سموگ ایمر جنسی لگانے کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے لاہور میں فوری سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ، پی ڈی ایم اے کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی اور سموگ کی موجودہ صورتحال پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی ذمہ دار حکومت ہے۔کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے حکم دیا کہ کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کر کے ڈی سیل نہ کیا جائے۔عدالت نے تمام سکول، کالجز کے بچوں کو کالا دھواں چھوڑنے والے کارخانوں کی اطلاع دینے کی ہدایت کی کہ سکول کالجز کے بچے اپنے علاقوں میں اگر کالا دھواں چھوڑنے والا کوئی کارخانہ ہے تو اطلاع دیں۔جسٹس شاہد کریم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ سموگ نومبر کے آخر اور دسمبر میں آتی تھی اب یہ اسموگ اکتوبر میں شروع ہوچکی ہے۔مقدمہ کی سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں صفائی کی خصوصی مہم شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں