اسد عمر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کردی

اسد عمر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کردی

لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے کے رہنما اسد عمر نے جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ مجھے پہلے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا چکی ہے۔ مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی کو سیاست میں بیسٹ آف لک کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلی معیار کا ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غنڈا راج ،کالج کے سامنے طالبعلم پر تشدداور اغوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں