لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ رائیونڈ میں منعقدہ اجلاس میں متعدد دیگر فیصلوں کے علاوہ قائد مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا اور ہدایت کی کہ یہ منشور عوامی مسائل اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے اور اس میں انصاف کے نظام میں اہم اور بنیادی تبدیلیاں تجویز کی جانی چاہئیں کہ عام ادمی کو سستا، فوری اور بے لاگ انصاف مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غنڈا راج ،کالج کے سامنے طالبعلم پر تشدداور اغوا