ahsan iqbal

”مسائل سے نکلنا ہے تو الیکشن کرانا ہونگے “

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہا ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کی ضرورت ہے ،امید ہے جنوری میں الیکشن ہو جائینگے ۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد چاروں صوبوں کا دورہ کرینگے اور سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا ،سیاستدان اپنے مسائل خود حل کرتے ہیں ،پی ٹی آئی آج جن حالات کا شکار ہے اس کی ذمہ دار وہ خود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف بیٹے سمیت عدالت میں طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں