تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) ناصر آباد میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا دھاوا ،کانسٹیبل سمیت پانچ مزدوروں کو مار ڈالا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق محنت کشوں میں مظفر گڑھ کے رہائشی چار مزدور شامل ہیں ،لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور پولیس چوکی کے قریب حفاظتی بند پر کام کر رہے تھے ،حملہ آوروں کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : مولاناطارق جمیل کے صاحبزادے کی پوسٹمارٹم نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی