تلمبہ (سٹاف رپورٹر )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ گزشتہ شب حادثاتی طورپر انتقال کرگیاتھا جن کا پوسٹمارٹم نہیں کرایاگیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا، لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔