اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئی، ڈسکوز کی ٹیرف میں ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے، کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے جبکہ مرمتی اور آپریشن کی مدمیں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی، سرکاری ڈسکوز نے اضافی اخراجات کی وصولی کیلئے نیپرا کو درخواست دی۔درخواست منظوری کی صورت میں بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدمیں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی سسٹم کے استعمال کی مدمیں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک کیس میں رہائی ،دوسرے میں گرفتاری