پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس پر فائرنگ اور مراد سعید کو پناہ دینے سے متعلق کیس ،کامران بنگش کی ضمانت منظور ،ایک اور کیس میں گرفتار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیخلاف کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی ،عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیدیا ۔کامران بنگش کو ضمانت سے قبل ہی ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ۔کامران بنگش کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،ڈی آئی خان میں کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا کیس ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نواز شریف سے عوامی عدالت میں نمٹیں گے ،یاسمین راشد