پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں،میں جن نہیں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا: شیخ رشید احمد

پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں،میں جن نہیں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا: شیخ رشید احمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہشیخ رشید نے کہا ہے کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کر دی۔ عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ ان کاکہناتھاکہہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں،پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک کیس میں رہائی ،دوسرے میں گرفتاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں