SL vs AFG

سری لنکا کا افغانستان کو 242سکور کا ہدف

پونے (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 242رنز کا ہدف دیدیا ۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ،سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر دموتھ کرونا رتنے 15 رنز بنا کر فضل الحق کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے، کپتان کوشل مینڈس اورپاتھم نسانکا کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز میں بنے ،پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،کپتان 39 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، ڈی سلوا 14 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر اور چارتھ اسالنکا 22 رنز بنا کر ضل الحق فاروق کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے انگلینڈ کو دھول چٹا دی،گورے چاروں شانے چت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں