بھارت نے انگلینڈ کو دھول چٹا دی،گورے چاروں شانے چت

لکھنو(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ءکے 29ویں میچ میں بھارت نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو دھول چٹاتے ہوئے چاروں شانے چت کردیا اور 100 رنز سے شکست دیدی،انگلش بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لکھنو میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 230 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 129 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔230 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔اننگز کا آغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی سکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر جونی برسٹو 14، ڈیوڈ ملان 16 جبکہ جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر ہی آوٹ ہوگئے۔ کپتان جوز بٹلر 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم آج کے میچ میں شروع سے ہی انگلش بولنگ کے سامنے دباوکا شکار رہی، ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔شبمن گل 9، ویرات کوہلی صفر اور سریش ائیّر 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔اس کے بعد کپتان روہت شرما نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر اننگز کو ا?ہستہ ا?ہستہ ا?گے بڑھایا۔دونوں کھلاڑیوں نے 91رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران سیٹ بیٹر کے ایل راہول بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 58 گیندوں پر 39 رنز کی باری کھیلی۔164 کے مجموعے پر بھارت کے پانچویں ا?و?ٹ ہونے والے بیٹر کپتان روہت شرما تھا، جو 101 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیل کر عادل رشید کی وکٹ بن گئے۔بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا 8، محمد شامی 1 اور سوریا کمار یادیو 49 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو ٹیم کے 8 کھلاڑی صرف 208 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔اننگز کی آخری گیند پر جسپریت بمرا 16 کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوگئے، یوں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 229 رنز ہی بناسکی۔انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 بھارتی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں