لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میںدو روزہ ریمانڈ کے بعدمقامی عدالت میں پیش ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی کو دو روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کا مزید دس دن کا ریمانڈ مانگ لیا ہے ،اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی بھرتیوں میں پرویز الٰہی نے دو کروڑ چالیس لاکھ روپے رشوت لی ،رقم برآمد کر لی گئی ہے ،سابق وزیر اعلیٰ کے فون کا فرانزک کرانا ہے ۔عدالت نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”جیل سے بھی پی ڈی ایم کیخلاف الیکشن لڑوں گا“