خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ۔پانچ افراد کو بچا لیا گیا ،6تاحال لاپتہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سندھ میں اڈوئی کے مقام پر کشتی کا حادثہ پیش آیا ،کشتی میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد سوار تھے جن میں سے پانچ کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تاہم 6باراتی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں انسداد پولیو مہم شروع