ہائی سیکیورٹی زون میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی

اسلام آ باد (کرائم سیل ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی زون میں موٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون میں موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا جبکہ اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق فیصلہ ہائی سیکیورٹی زون میں ٹریفک کا رش کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے تحت موٹرسائیکل کنونشن سینٹر میں پارک ہوں گے اور کنونشن سینٹر سے ہائی سیکیورٹی زون میں داخلے کیلئے شٹل سروس چلائی جائے گی۔ بری امام آنے اور جانے کیلئے شہری متبادل راستہ استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی،جیل سے13 اہم کارکن رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں