راولپنڈی(سپیشل سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،جن کی نظربندی کی مدت مکمل ہو گئی تھی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پی ٹی آئی کے 19 کارکنان کواڈیالہ جیل سے رہا کیا جا چکا ہے،کارکنان کونقص امن کے خطرے کے پیش نظرحراست میں لیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظربندی کے احکامات جاری کر رکھے تھے تاہم اب انہیں نر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔
