غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے، راکٹ حملے کے بعد ایریز اور نیتیو ہاسارا میں سائرن بجادیئے گئے ہیں، اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دیمونا میں راکٹ داغے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر عبرانی ذرائع سے حاصل ہونے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان واقعے جوہری تنصیبات کے قریب دھوا اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے۔حماس نے دیمونا شہر کو نشانہ بنایا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا حماس کے حملے میں صیہونی فورسز یا حساس جوہری تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک کو بھی تباہ کر دیا ہے جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی قافلے اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ دیمونا شہر میں اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات ہیں، واقعہ کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے مزید سیکڑوں شہید ہوگئے ہیں، ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کردی ہے جس کے بعد غزہ سے دنیا کا رابطہ بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں 4000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی،جیل سے 13 اہم کارکن رہا