لاہور (سٹاف رپورٹر ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔
سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ترکیہ کے 100ویں قومی دن (ری پبلک ڈے)کے موقع پر پیغام میں نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے،ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم اسلامی ملک ہے،اس کی ترقی کے لئے ترکیہ کے عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے،پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت،بھائی چارے،اعتماد اور پارٹنر شپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت داری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،پنجاب میں ترکیہ کے مختلف ادارو ں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ اسلامی برادر ممالک ہیں،ہماری ثقافت،تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے،اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے،ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی،جیل سے 13 اہم کارکن رہا