18 سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحال

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) 18 سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحال کردی گئی ، نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے سبی ہرنائی ٹرین کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
سبی ہرنائی ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سبی ریلوے سٹیشن پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ ، ڈی آئی جی سبی ڈی ایس ریلوے بلوچستان اور معتبرین نے شرکت کی۔ سبی تا ہرنائی ٹرین سروس بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ طویل مدت سے بند سبی، ہرنائی سیکشن کو دوبارہ سے کھولا گیا ہے، ریلوے ٹریک فروری 2006 میں بند ہوا تھا، عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، نگراں حکومت کو اعزاز حاصل ہے کہ 18 سال بعد ٹرین سروس بحال کی، 25 دسمبر کو بولان میل بھی بحال کردی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس بحال کی جائے گی۔ نگران وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ ہرنائی پسنجر ٹرین کے ساتھ ہی مال بردار ریل چلنے کا اعلان بھی کرتا ہوں ، جلد بلوچستان میں ٹرینوں جال بچھا دیا جائے گا ، کوئٹہ چمن ٹرین کا ٹریک بھی مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، ہرنائی ٹرین کی بحالی میں ایف سی بلوچستان لیویز فورس دوسرے سکیورٹی فورسز نے رات دن کام کر کے بحال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی،جیل سے 13 اہم کارکن رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں