نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی،جیل سے 13 اہم کارکن رہا
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 15 نومبر کو سماعت کریں گے۔ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیرسماعت ہے۔یہ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 15 نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار مقامی شہری عدنان اقبال نے نواز شریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں