گلگت،سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی 6 پروازیں بحال

گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت اور سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی اتوار کو 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں


پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔قومی ایئر لائن میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں،منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں ملکی،غیر ملکی سیاح سکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔بیرون ملک سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں،گلگت اور سکردو کی پروازیں پھنسے مسافروں کو واپس اسلام آباد لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب،ایسا اقدام کہ مسلم امہ خوشی سے جھوم اٹھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں