اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے نئی پریشانی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری ملنے کا امکان
سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی، تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں ۔ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کیا گیا تھا۔