نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی اور سماعت منگل کو ہوگی۔
تفصیل کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلا کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیڈ لائن میں 3دن باقی ،انخلا میں تیزی ،سرحدوں پرافغانوں کا رش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں