پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ڈیڈ لائن میں تین دن باقی رہ گئے ،یکم نومبر سے کریک ڈاﺅن شروع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے پی سے غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا میں تیزی آ گئی ہے ،طورخم بارڈر کے راستے مزید 3962افغان خاندان واپس اپنے وطن روانہ ہو گئے ،اب تک 41964افغان واپس جا چکے ہیں ۔بلوچستان سے بھی غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا جاری ہے ،16ہزار سے زائد افغان باشندے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جا چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور