پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تردید کردی اور نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں،وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔ احمد رسول بنگش کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جارہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیرِ بحث آئی تھی، نگراں کابینہ نے فروری 2024 تک 4 ماہ کے لیے 529 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ ایک بار پھر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل