خدیجہ شاہ ایک بار پھر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(کرائم سیل)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاو گھیراو کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی کارکن اور معروف ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ایک بار پھر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلب چوری کرنے کیلئےکھمبے پر چڑھے نشئی کی ویڈیو وائرل
”پاکستان ٹائم“کے مطابق خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔گزشتہ روز لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاوس اور عسکری ٹاور کے مقدمات میں خدیجہ شاہ کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کیں تھیں۔یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اورایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا،فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جناح ہاوس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاوس اور عسکری ٹاور جلاو گھیراو کے مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ کیا، بعد میں ڈیلیٹ کردیا، خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ پر معافی بھی مانگی،ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، معافی مانگنے پر شہری کو موقع دینا چاہیئے۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں