کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،حکومتی اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے کم وقت میں بہترین کام کیا ہے ،مہنگائی ختم تو نہیں ہوئی تاہم قابو میں لا رہے ہیں، معیشت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ،زراعت کے شعبے پر توجہ دیکر معاشی مسائل سے نکلا جا سکتاہے ،روس یوکرین جنگ کے خطے پر برے اثرات پڑے ،سیلاب کے وجہ سے بھی ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ،بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کی ،سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،صنعتی ترقی پر بھی توجہ دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کا جماعت اسلامی کے کیمپ پر دھاوا،متعدد رہنما اور کارکن گرفتار