اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا جماعت اسلامی کے کیمپ پر دھاوا ،متعدد رہنما و کارکن گرفتار کر لیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی نے سرینا چوک میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا ،پولیس نے دھاوا بول کر کیمپ اکھاڑ دیا اور کئی رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا موقف تھا کہ ریڈ زون میں دفعہ 144نافذ ہے ، جماعت والوں کے پاس احتجاج کرنے کا این او سی نہیں اس لیے کیمپ کو اکھاڑا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور